امریکی صدر کا پروٹوکول، ٹریفک جام میں پھنسے فرانسیسی صدر نے ٹرمپ کو فون گھما دیا

نیویارک میں دلچسپ واقعہ
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سڑکوں پر پھنس گئے۔ پولیس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موٹرکیڈ کے لیے راستے بند کر رکھے تھے جس کی وجہ سے میکرون کی گاڑی بھی رک گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے، جمعہ کو پاکستانی رہنما سے ملاقات ہوگی: ٹیمی بروس
پولیس کے ساتھ بحث
خبر رساں ادارے 'ٹیلی گراف' کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میکرون کو اپنی گاڑی سے باہر نکل کر پولیس اہلکار سے بحث کرتے اور راستہ کھلوانے کا مطالبہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اہلکار نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ سڑکیں ٹرمپ کے صدارتی قافلے کے لیے بند کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں، عظمیٰ بخاری
مزاحیہ فون کال
میکرون نے مزاحیہ انداز میں خود ٹرمپ کو فون کیا اور کہا "ہیلو، میں سڑک پر انتظار کر رہا ہوں کیونکہ سب کچھ تمہارے لیے بند ہے"۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پیادہ سفر کا دلچسپ لمحہ
انتظار کے دوران میکرون نے مین ہیٹن کی سڑکوں پر پیدل چہل قدمی کی، راہگیروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ایک موقع پر ایک شخص نے انہیں سر پر بوسہ بھی دیا جس پر وہ ہنس پڑے۔
نیویارک میں پولیس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کی آمد کے باعث سڑکیں بند کر دی تھیں، جس کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی گاڑی بھی روک دی گئی۔ میکرون نے ٹرمپ کو فون کیا اور صورتحال بتائی، جس کے بعد انہوں نے چند منٹ پیدل چلتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھا۔ pic.twitter.com/KY70ZPHJGz
— Ovais Mangalwala (@ovaismangalwala) September 23, 2025