حالیہ سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات، متاثرین کی بحالی اور آئندہ سیلاب سے بچاو کے لئے 24 رکنی کمیٹی قائم
پنجاب اسمبلی کی اعلی اختیاراتی کمیٹی کا قیام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حالیہ سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات، متاثرین کی بحالی کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنے اور آئندہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے سفارشات کے لئے پنجاب اسمبلی کی اعلی اختیاراتی کمیٹی قائم کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بھارتی ویب سائٹس بلاک کردی گئی ہیں: فیصل واوڈا
کمیٹی کے ارکان اور قیادت
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کمیٹی میں 24 اراکین اسمبلی شامل کئے گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر گیلانی کمیٹی کے کنوینیر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے باعث فواد خان کی متاثر ہونے والی بھارتی فلم ریلیز کے لیے تیار
کمیٹی کے مقاصد
کمیٹی سیلاب سے زراعت، لائیو سٹاک، انفراسٹرکچر کے نقصانات کا جائزہ اور تخمینہ لگائے گی۔ کمیٹی سیلاب میں انسانی جانوں کے ضیاع کے اسباب و عوامل کا جائزہ اور متاثرین کی بحالی سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی مستقبل میں سیلاب سے بچاؤ کے لئے تجاویز مرتب کر کے 30 دن میں اپنی رپورٹ تیار کرے گی۔
وزراء کی شمولیت
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ، سمیع اللہ خان، شوکت راجا، احمد اقبال چودھری اور دیگر کو شامل کیا گیا ہے، کمیٹی سیلابی صورتحال کے دوران پنجاب اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن کے بارے بھی معلومات حاصل کرے گی۔








