خیبرپختونخوا میں درختوں کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ جنگلات کے افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخوا اسمبلی میں انکشاف
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان
اجلاس کا پس منظر
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں نکتہ اعتراض پر پی ٹی آئی رکن لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع تورغر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے، اور جنگلات قومی دولت ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی جنگلات نہ کاٹنے کا حکم دیا تھا لیکن محکمہ جنگلات کے افسران غیر قانونی جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صرف غریب نہیں، بڑی صنعتیں، فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں: وزیرِ توانائی
کرپشن کے شواہد
ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کروڑوں روپے کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، لہٰذا اس معاملے کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے۔
محکمہ جنگلات کا جواب
معاون خصوصی محکمہ جنگلات پیر مصور شاہ نے مذکورہ الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات میں جس کے خلاف بھی کرپشن کے الزامات ہیں اس کی تحقیقات کریں گے۔ محکمانہ کارروائی کے ساتھ قائمہ کمیٹی بھی تحقیقات کرے گی۔ اس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی منظوری سے معاملہ قائمہ کمیٹی کو ارسال کر دیا۔