وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات پشاور ہائیکورٹ میں پیش
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے مقدمات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے کوہستان کرپشن سکینڈل کو خیبر پختونخوا حکومت کے لیے ’’کلنک کا ٹیکہ‘‘ قرار دیدیا
پشاور ہائی کورٹ میں سماعت
پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس محمد اعجاز خان کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کی خاتون وکیل نے سینٹری پیڈز پر ٹیکس کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
وفاق کے 48 مقدمات اور ایف آئی اے کی انکوائریاں
دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے 48 مقدمات ہیں۔ عہدہ سنبھالنے کے باوجود، یہ درخواست نمٹا دیں، اچھا نہیں لگتا کہ بار بار آئیں۔ ایف آئی اے کی 2 انکوائریاں بھی ہیں۔
عدالت کے ریمارکس اور آئندہ کی کارروائی
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ کاش آپ یہ بات خلوص دل سے کرتے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو ہم پیشی سے استثنٰ دیتے ہیں۔ ان کے وکیل پیش ہوں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔








