بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کوئٹہ میں ٹرین کا حادثہ
مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف نے عمران خان سے جیل میں گھنٹوں ملاقات کی اور بعد میں کہا عمران خان کو ملاقاتوں کی اجازت نہیں : شمع جونیجو
حادثے کی تصدیق
ریلوے حکام نے جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔
دھماکے کی تفصیلات
حکام کے مطابق دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔