پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نے اہل پنجاب کی طرف سے بھی خادمینِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل کے 2 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لئے محبت اور عقیدت کا مقام ہے۔ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانیٔ پی ٹی آئی نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا، طلال چوہدری کی پروگرام میں گفتگو
سعودی قیادت کے شکر گزار
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ سعودی عرب کی پاک سرزمین امتِ مسلمہ کے لئے ایمان و عقیدہ، حوصلہ اور اتحاد کی علامت ہے۔ قوم پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر فخر محسوس کرتی ہے۔
دفاعی معاہدے کی اہمیت
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ محض الفاظ نہیں، بلکہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔








