نوراجہ بھٹہ فلڈبند کی لودھراں سائٹ پر شگاف پر کرنے کیلیے ہنگامی آپریشن مکمل

لاہور میں ہنگامی آپریشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نوراجہ بھٹہ فلڈبند کی لودھراں سائٹ پر شگاف پور کرنے کے لیے 44 مزید مشینیں پہنچا دی گئیں۔ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران بھی شگاف پر کرنے کے لیے موقع پر موجود رہے۔ نوراجہ بھٹہ بند پر ٹرکوں سے پتھر اور مٹی ڈالنے کا عمل تیزی سے مکمل کر لیا گیا۔
آپریشن کی نگرانی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر آبپاشی نوراجہ بھٹہ بند کا شگاف پر کرنے کے ہنگامی آپریشن کی مانیٹرنگ پر مامور رہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نوراجہ بھٹہ بند کا شگاف پر کرنے کے لیے کے خصوصی آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لیتی رہیں۔