کمار سانو نے ذہنی، جسمانی تشدد کیا، مجھے دوران حمل بھوکا رکھا اور بچوں کے لیے بھی دودھ بند کر دیا تھا، سابق اہلیہ نے سنگین الزام عائدکردیے۔
کمار سانو پر سنگین الزامات
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی گلو کار کمار سانو کی سابق اہلیہ نے ان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکار اور ان کے اہل خانہ نے انہیں نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا جب کہ دوران حمل انہیں غذا تک نہیں دی جاتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شعیب سرور کی میجر عدنان شہید کے اہلخانہ سے ملاقات و فاتحہ خوانی
ریتھا بھٹا چاریہ کا انٹرویو
بھارتی نشریاتی ادارے ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق ریتا بھٹاچاریہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ گلوکار کی سابق اہلیہ کے مطابق پہلے شوہر اور ان کے گھر والے انہیں صرف تشدد کا نشانہ بناتے رہے لیکن جیسے ہی گلوکار مشہور ہوئے تو ان کا رویہ بھی تبدیل ہوگیا اور ان کے ساتھ مزید نامناسب سلوک کیا جانے لگا، انہیں گھر سے نکلنے کی اجازت تک نہ ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: اب دو نہیں، ایک بار میں تناؤ پیدا ہوگا: پاکستانی فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے اثرات کیا ہوں گے؟
غیر محفوظ ماحول
ریتا بھٹا چاریہ نے کمار سانو کو بہت غیر محفوظ شخص قرار دیا اور بتایا کہ گلوکار کی بہن اپنا خاندان چھوڑ کر ان کے گھر آ کر رہنے لگی، جہاں وہ کمار سانو کے ساتھ کمرہ شیئر کرتی تھیں، جس وجہ سے بچوں سمیت وہ الگ کمرے میں سوتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی رہنما بننا آسان نہیں، ہمارے جیسے ممالک میں جان ہتھیلی پر رکھنی پڑتی ہے جو آمر کے بس کی بات نہیں ہوتی، بھٹو جیسے سرپھرے ہی یہ کام کر سکتے ہیں
غذائی پابندیاں
انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں نے مل کر انہیں بار بار توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا جبکہ انہیں دوران حمل پیٹ بھر کر کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کمار سانو یا دوسرے اہل خانہ گھر سے باہر جاتے وقت کچن کے شیلف لاک کر دیتے تھے تاکہ وہ کھانا نہ کھا سکے۔ ریتا بھٹا چاریہ کے مطابق وہ بہن کے گھر سے چاول لے آتی تھیں، کھچڑی پک کر کھاتی تھیں جب کہ شوہر نے بچوں کے لیے دودھ بھی بند کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اصل میں اختیار کس کا ہے۔۔۔
مالی استحصال
کمار سانو کی سابق اہلیہ کے مطابق شوہر انہیں روزانہ صرف 100 روپے دیتے اور بچوں کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر کی فیس کے پیسے تک نہ دیتے، ساتھ ساتھ انہوں نے پڑوس کے دکانداروں اور ہوٹل والوں کو کسی طرح کی چیز دینے سے بھی روک دیا تھا۔ گلوکار کی سابق بیوی کے مطابق فلم ’عشقیہ‘ کی کامیابی کے بعد کمار سانو کا رویہ تبدیل ہوگیا، ان کے معاشقے بھی سامنے آنے لگے اور پھر ان کے ساتھ شادی ختم ہونے کے معاملات اس وقت شروع ہوئے جب وہ تیسرے بچے کے حمل سے تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ودیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں ریلیف مل گیا
شادی کی کہانی
خیال رہے کہ ریتا بھٹا چاریہ اور کمار سانو نے 1980 کی دہائی کے آخر میں خاندان کی رضامندی کے بغیر ہی پسند کی شادی کی تھی، بعد میں دونوں خاندانوں نے ان کی شادی کو قبول کرلیا تھا۔
طلاق اور افئیر کی افواہیں
دونوں کی تین بچے ہیں اور ان کے درمیان 1994 میں طلاق ہو گئی، جس کے کئی سال بعد اب پہلی بار ریتا بھٹا چاریہ نے سابق شوہر کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ شادی کے دوران ہی کمار سانو پر اداکارہ کنیکا سدانند کے ساتھ افیئر کا الزام بھی لگا، کنیکا نے ’بگ باس 19‘ میں تصدیق کی کہ ان کا ایک شادی شدہ شخص کے ساتھ 6 سال تک افیئر رہا لیکن انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا۔








