شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی
ملاقات کی تصدیق کا انتظار
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات طے پا گئی ہے، جس کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اشارہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات؛ سابق صوبائی وزیراشرف سوہنا پر فرد جرم عائد
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اینکر پرسن محمد مالک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے پا گئی ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا وہ ان خبروں کی تصدیق کرسکتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج ہلاک
خواجہ آصف کا بیان
اس سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے بھی اس ملاقات کے بارے میں سنا ہے لیکن وہ ابھی اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔
امکان کی تکرار
اگر ان خبروں کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ شہباز شریف اور ٹرمپ کی دوسری ملاقات ہوگی۔ وزیر اعظم اس وقت نیو یارک میں موجود ہیں جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، ان کی دیگر اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک ملاقات شیڈول ہے۔








