تقرر و تبادلے

وزیراعلیٰ پنجاب کا جیل ریفارمز ایجنڈا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
تقرریوں کی تفصیلات
محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق، افضال احمد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد اور نوید اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔