صاحبزادہ فرحان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا
صاحبزادہ فرحان کا نیا سنگ میل
ابو ظبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان نے سال 2025 میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرلیے، انہوں نے 2025 کی 35 اننگز میں 1500 رنز مکمل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے افسران سے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ریکوری کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
پاکستان کے ممتاز بیٹروں میں شامل
صاحبزادہ فرحان ایک سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی بیٹر ہیں۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور شان مسعود بھی ایک سال میں 1500 رنز کرچکے ہیں۔ بابر نے تین مرتبہ 2019، 2021 اور 2024 میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے نہ ہی میرا انگوٹھا، علیمہ خان کا تہلکہ خیز انکشاف
ماضی کے ریکارڈز کا جائزہ
محمد رضوان نے 2021 اور 2022 میں یہ سنگ میل عبور کیا جب کہ شان مسعود نے سال 2022 میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔
قومی ٹیم اور دیگر شمولیت
صاحبزادہ فرحان نے اس سال قومی ٹیم سے کھیلنے کے علاوہ پشاور ریجن اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی ہے۔








