ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اچانک کسی جانب سے بڑا فائدہ ملے گا۔ جو لوگ کسی بھی پریشانی میں مبتلا ہیں، آج شام تک ہی اس سے آزاد ہوں گے۔ ضرورت کوئی بھی ہو پوری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کا مسئلہ ، نیشنل ایکشن پلان کی سنٹرل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت آپ کی زندگی میں ایک تبدیلی کا سلسلہ شروع ہونے کی اطلاع آرہی ہے۔ اگر آپ نے حکمت سے کام لیا تو یہ آپ کے بڑے حق میں جائے گی۔ جو لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اٹھا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کتنی ہے؟ پی ٹی اے نے اعداد و شمار جاری کر دیئے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مشکلات بحکم اللہ اب تیزی سے اپنے خاتمے کی جانب ہیں۔ آپ کو خود ہی اس کا اندازہ ہوجائے گا اور جو بھی خبر کافی دنوں سے سن لینے کی خواہش تھی، وہ بھی پوری ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود ایک سال بند رہی تو کتنا نقصان ہو گا؟ ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت کو خط لکھ کر خبردار کر دیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیوں گھبرا رہے ہیں؟ اللہ ہے نا، وہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا اور غیبی انداز سے ایسی مدد ہوگی کہ حیران رہ جائیں گے۔ تقدیر اس وقت آپ کا ساتھ دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کافی کا روزانہ استعمال خواتین کے بڑھاپے پر کس طرح اثر انداز ہو سکتا ہے؟ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت آپ ایک اہم معاملے میں انشاء اللہ بڑی فتح حاصل کریں گے۔ ناممکن کام بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور آپ کی جو بھی ضرورت ہے، وہ آج پوری ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہوگا۔ جلد بازی بے حد خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں، ہوسکے تو استخارہ کرلیں ورنہ ابھی مشورے کے بغیر نہ چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوجوان فصلوں کی بہتر پیداوار کے لیے چین میں کاشتکاری کی مہارتیں سیکھنے میں مشغول
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک اہم کام میں بڑی کامیابی ملنے کا امکان ہے اور روزگار کے حوالے سے بھی کوئی بڑی خبر آسکتی ہے۔ جو لوگ نوکری کی تلاش میں تھے، وہ بھی آج کامیاب ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو ”روگ اسٹیٹ” قرار دے دیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن انشاء اللہ آپ کے ہر کام کو آسان کرے گا۔ آپ جس کام میں پھنسے ہوئے تھے، اس میں نکلنے کے علاوہ، آپ کو مالی طور پر بھی بڑا فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سب بند گلی میں ہیں، عمران خان نے ناکامیوں کا ریکارڈ بنا رکھا ہے، کیسے مان لوں احتجاج کامیاب ہوگا؟ حافظ اللہ نیازی کھل کر بول پڑے۔
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
فضول کاموں میں وقت برباد نہ کریں۔ آپ خود کسی اچھے موقع کو حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں، آپ کی توجہ نہیں ہوتی۔ اب پھر ایک چانس مل رہا ہے جسے حاصل کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیچر نے 11 سالہ طالب علم کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، سخت سزا سنادی گئی۔
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج نوکری پیشہ افراد کو تبادلے کی خبر مل سکتی ہے اور جو لوگ کسی بھی طرف چھوٹا موٹا اپنا کام کرنے کی کوشش میں ہیں، وہ بھی اس میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ قدم اٹھائیں بس۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کو 2027 تک ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھے جانے کا قوی امکان
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ذہنی کیفیت کو ٹھیک رکھیں۔ دماغ میں چلنے والی فضول سوچوں کو روکنے کے لیے آپ کثرت سے درود پاک کا ورد کیا کریں۔ جو لوگ بندش میں ہیں، وہ بھی اس سے آزاد ہوں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ نے چاہا تو آپ کو اپنے مسئلے کا حل ملے گا۔ جس طرف سے تناؤ ملنے کا سلسلہ جاری تھا، وہ رک جائے گا اور جو دے رہے ہیں، وہ خودبخود انشاء اللہ بھاگ جائیں گے۔








