کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

راولپنڈی میں اہم ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مختلف علاقوں سے 45ہزار سے زائد افراد کا انخلا، امدادی سرگرمیاں جاری، 7 فلڈ ریلیف اور شیلٹر کیمپس میں بہترین انتظامات

دفاعی تعاون پر گفتگو

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون، مشترکہ ٹریننگ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں گہرے اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایئر چیف نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کو پاک فضائیہ میں جدتوں سے متعلق آگاہ کیا اور انفراسٹرکچر کے ذریعے فضائیہ کو جدید بنانے کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد جانے کی تیاری کریں، مولانا فضل الرحمان کا کارکنوں سے خطاب

سٹریٹیجک اقدامات اور تعلقات کی نوعیت

ایئر چیف نے کہا کہ سٹریٹیجک اقدامات فضائیہ کی تیاری اور کثیرالجہتی جنگ میں تکنیکی برتری کو مزید بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ پاک اور بحرین کے درمیان مذہبی، تاریخی اور عسکری تعلقات بے حد تعاون کی صورت میں نمایاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم ، ہر شہر میں گورننس کی ایکسی لینس نظر آنی چاہیے: مریم نواز

کمانڈر کی تعریف اور مشترکہ تربیت کی ضرورت

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی غیرمعمولی کارکردگی پر مبارکباد دی اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور شاندار جرات کو سراہا۔ انہوں نے ٹریننگ کے شعبے میں اشتراک بڑھانے کی خواہش ظاہر کی، مشقوں کے ذریعے مشترکہ تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور دوطرفہ مشقیں اور تربیتی منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

دفاعی تعلقات میں مزید تقویت

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کی عکاس ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...