امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: شہباز شریف

امریکی صدر کا امن کے قیام میں کردار

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امریکی صدر امن کے داعی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کا کیس؛ڈاکٹر، نرس اور ہیلپر کو جرم ثابت ہونے پر سزائیں

وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں امن کیلئے کوششوں کا تذکرہ کیا، پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے، صدر ٹرمپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ملاقات

نیویارک میں شہباز شریف کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن سٹاکر سے بھی ملاقات ہوئی تھی، جس میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات ہوئی تھی، اردن کے فرمانروا اور انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، وزیراعظم سے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد بھی ملے تھے، دوطرفہ تعاون کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، لائیو سٹاک کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...