سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں مزید 10 ارکان کو شامل کئے جانے کا امکان، نام بھی سامنے آگئے
درخواست کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
درخواست میں مؤقف
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
کیس کی سماعت کی درخواست
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت آج ہی کی جائے۔








