پاکستان کے خلاف میچ میں سری لنکن کھلاڑی نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ڈاسن شناکا کا ناپسندیدہ ریکارڈ

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ میں سری لنکا کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر ڈاسن شناکا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

میچ کی مشکلات

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ میں سری لنکا کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ آدھی ٹیم 58 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رواں برس سٹریٹ کرائم کے کتنے ہزار واقعات رپورٹ ہوئے اورکتنے ہزارموبائل فونز چھینے گئے؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں

ڈاسن شناکا کی کارکردگی

اس میچ میں سری لنکا کے کھلاڑی ڈاسن شناکا صفر پر آؤٹ ہوئے اور اس طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا شرمناک ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

ریکارڈ کی تفصیلات

پاکستان کے خلاف میچ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے کے بعد ڈاسن شناکا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 14 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

اس کے بعد فہرست میں 13 صفر کے ساتھ روانڈا کے مارٹن اکائیزو، بنگلہ دیش کے سومیا سرکار اور آئرلینڈ کے اوپنر پال اسٹرلنگ شامل ہیں۔

پاکستان کی فتح

یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔

پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...