کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ
کوئٹہ میں دھماکے کے بعد ریلوے ٹریک کی بحالی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) دشت میں دھماکے سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام مکمل نہ ہوسکا، جس کے باعث آج صبح پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے سکول کے باہر ڈیرے ڈالنے والے نشئیوں کو پکڑ کر گنجا کردیا
ریلوے حکام کی جانب سے مسافروں کو ریفنڈ
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو مکمل ٹکٹ ریفنڈ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نو پرائیویٹائزیشن، آؤٹ سورس کیے گئے سکولز آج بھی ریاست کی ملکیت ہیں: وزیر تعلیم پنجاب
حادثے کی تفصیلات
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا، جس سے چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور ایک بوگی الٹ گئی تھی۔ متاثرہ ٹریک سے تاحال بوگیاں نہیں ہٹائی جا سکیں، حادثے میں 12 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔
بحالی کے کام کی توقعات
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک سے بوگیاں ہٹانے اور پٹڑی کی بحالی کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔








