متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے ساتھ کے بغیر نیٹو تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا، ٹرمپ
عدالت میں سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: انگور، انار، سیب اور ٹماٹر سستے کرنے کے لئے پاکستان اور افغانستان میں تجارتی معاہدے پر دستخط
مزید سماعت کی تاریخ
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر میں اسٹاف کی کمی کے سبب 37 سرکاری گرلز اسکول بند
وارنٹ گرفتاری کی تفصیلات
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے 22 ستمبر کو ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو “فیلڈ مارشل” کا عہدہ ملنے پر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے مبارکباد
پیشگی طلبی کے نوٹسز
عدالت نے اس سے قبل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے تھے۔
راہداری ضمانت کا فیصلہ
گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دی تھی.








