متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: کرسمس پر توڑ پھوڑ، بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نہایت تشویشناک ہے: دفتر خارجہ
عدالت میں سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھے گا: صدر و وزیراعظم
مزید سماعت کی تاریخ
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جواء ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست پر بڑی پیشرفت
وارنٹ گرفتاری کی تفصیلات
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے 22 ستمبر کو ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، امریکی جریدے نے ’خطے کا فاتح‘ قرار دے دیا
پیشگی طلبی کے نوٹسز
عدالت نے اس سے قبل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے تھے۔
راہداری ضمانت کا فیصلہ
گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دی تھی.








