سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر پولنگ
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 28 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے انتخابات، ووٹوں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے کریک ڈاؤن جاری
پولنگ کا وقت اور مقامات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ کراچی کے 3 اضلاع کی 5 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں، جس میں ضلع غربی، شرقی اور کیماڑی بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ جانیے
رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد اور سکیورٹی انتظامات
ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 187 ہے، جن میں ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ تمام اضلاع میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں۔
کنٹرول روم کی تشکیل
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جو نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔








