سعودی عرب کا قومی دن اوورسیز پاکستانیوں نے بھی جوش و خروش سے منایا

سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کا جشن
جدہ ( محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستانی ہر شہر میں نہایت جوش خروش سے سعودی عرب کا 95 واں قومی دن منارہے ہیں۔ ہر مکتبہ فکر نے پاکستانی مشترکہ طور پر خاص طور پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کے بعد مزید پرجوش انداز میں یہ دن منایا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی دورہ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
خصوصی پیغامات اور تقریبات
سعودی عرب کے اردو ریڈیو چینل نے سفیر پاکستان، اور پاکستانی کمیونٹی کے اس موقع پر خصوصی پیغامات نشر کئے۔ پاکستانیوں کے جانب سے منعقدہ تقریبات میں سعودی مہمانوں نے بھی بھر پور شرکت کی۔ جدہ میں موجود پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم، اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اراکین نے سعودی عرب کیلئے دعاؤں کے ساتھ کیک کاٹا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا اہم فیصلہ، ایمرجنسی سروسز اور ڈی سیز کو مراسلہ جاری
شاندار تقریب کا اہتمام
سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کو منانے کے لئے پاکستان انوسٹرز فورم نے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستانی اور سعودی شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ، والد دو بیٹوں سمیت قتل
مہمانان خصوصی
تقریب کے مہمانان خصوصی میں شہزادہ سعود بن سیف السلام بن سعود، قونصل جنرل خالد مجید، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، سابق وفاقی وزیر اور رکن اسمبلی اعجاز الحق، اور مسعود احمد پوری شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس، حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ
قونصل جنرل کی مبارکباد
قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان، پاکستانی عوام اور مملکت میں موجود 30 لاکھ پاکستانیوں کی جانب سے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو ان کے قومی دن پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس واٹر کمیشن متحرک، وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور آبی ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ۔
دفاعی معاہدے کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالعزیز ال سعود نے نجد اور حجاز کو اکٹھا کر کے سعودی عرب کا نام دیا۔ آج سعودی عرب وژن 2030 مملکت میں ترقی کے لیے ایک بہترین منصوبہ ہے جس کے تحت سعودی عرب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت سعودی عرب کی ترقی اور دفاع کے لیے شانہ بہ شانہ کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کو سراہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دیدی
سعودی عوام کا شکریہ
شہزادہ سعود بن سیف الاسلام بن سعود نے سعودی قومی دن منانے پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اسلامی بھائی چارے کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
مسلمانوں کے دکھ کی یاد دہانی
سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا کہ میں آج یہاں سعودی قومی دن کے موقع پر موجود ہوں۔ میرے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے لیکن ہمیں اپنی خوشیاں مناتے ہوئے غزہ میں مسلمانوں کے دکھ کو بھی یاد رکھنا چاہے۔ انوسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے سعودی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارک باد دی۔
تقریبات کی اختتام
تقاریب کے اختتام پر یوم وطنی کے کیک کاٹے گئے اور خادم حرمین شریفین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے شاندار ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا، جس نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔