ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس: ملزم کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں گرفتار ملزم شاہد ندیم کی ضمانت منظوری کا فیصلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ
تحقیقات کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مدعی کے وکیل نے کہا کہ ملزم کا کریمنل ریکارڈ ہے اس کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے، وکیل کے مطابق ملزم نے 7 ماہ پہلے بھی ڈاکٹر شاہد صدیق پر حملہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر میٹنگ کا 4 گھنٹے طویل سیشن، 17 اضلاع میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کی منظوری، بڑے شہروں کو 1100 الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا اعلان
عدالتی فیصلے کی تفصیلات
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ یہ معاملہ مزید انکوائری کا ہے، ملزم کے وکیل نے کہا کہ اس پر فائرنگ کرنے کا الزام نہیں ہے، عدالت ملزم کی 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کیلئے بہنوں کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب
قتل کی تفصیلات
یاد رہے کہ اگست 2024 میں پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق کے بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی وجہ بھی بتائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس کا انکشاف: جب معروف برانڈز نے میری پہلی حاملگی میں کام دینے سے انکار کیا
ملزمان کی گرفتاری
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ شاہد صدیق کے قتل میں ملوث شوٹر کو گرفتار کر لیا گیا، قتل میں مقتول کا بیٹا محمد قیوم بھی ملوث ہے۔ قتل میں ملوث ملزمان میں نوازش علی، محمد سجاد، محمد شاہد اور ثقلین اسلم شامل ہیں جبکہ مقتول کے بیٹے محمد قیوم نے معمولی رنجش پر باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیگم مسعودہ نقشبندی سماجی حلقوں میں جانی پہچانی خاتون تھیں، ان کے ساتھ کام کرنا آسان تھا، میرا قیام راولپنڈی میں طویل ترین رہا۔
قتل کی منصوبہ بندی
محمد قیوم نے شوٹرز سے 4 کروڑ روپے میں باپ کو قتل کرانے کی ڈیل کی تھی، قتل میں ملوث تمام شوٹرز کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کیا گیا تھا۔
واقعہ کی تاریخ
2 اگست کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فائرنگ سے ڈاکٹر شاہد صدیق جاں بحق ہوگئے تھے۔