ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کیلئے ایک ساتھ دو خوشخبریاں
شان مسعود کی کپتانی کا مستقبل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں بہتری کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں طویل مدت تک کپتان برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق رپورٹس کے مطابق شان مسعود نے ریڈ بال کوچ اظہر محمود کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کی صورتحال ہے ؟ جانیے
کپتانی کی منظوری
ذرائع کے مطابق بورڈ نے شان مسعود کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے مکمل دورانیے یعنی اگلے دو سال تک پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شکیب الحسن کا جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن سے بولنگ کروانے کا انکشاف
فیصلے کی آزادی
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی چیئرمین نے شان مسعود اور اظہر محمود کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کے بارے میں مکمل آزادی سے فیصلے کر سکیں گے، جن میں ٹیم سلیکشن بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ دونوں سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ حصہ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جن کے اکسانے پر داماد ریپ کرتا ہے، ساس نے مقدمہ درج کرادیا
سینٹرل کنٹریکٹ کی تبدیلی
اس کے علاوہ شان مسعود کو آئندہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک مرتبہ پھر بی کیٹیگری دیے جانے کا قوی امکان ہے۔
مالی سال 26-2025 کے سینٹرل کنٹریکٹ میں انہیں ڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا، جب کہ ون ڈے کپتان محمد رضوان اور ٹی ٹوئنٹی کپتان آغا سلمان کو بی کیٹیگری دی گئی تھی۔
اس سے قبل شان مسعود پچھلے کنٹریکٹ میں بھی بی کیٹیگری میں شامل تھے، اور اب ایک بار پھر ان کی واپسی متوقع ہے۔
کپتانی کی تبدیلی کا پس منظر
شان مسعود کو نومبر 2023 میں بابر اعظم کی جانب سے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔








