پیرا فورس کا قیام میرا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیرا فورس کا قیام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیرا فورس کا قیام میرا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا اور اس کی کارکردگی مثالی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات؛انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 3پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
پیرا فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیرافورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیرافورس کے پاس آؤٹ ہونے والوں کو مبارکباد دیتی ہوں۔ اور پیرا فورس میں شامل ہونے والوں کو اللہ نے ملک کو قوم کی خدمت کا موقع دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاگراں پاور ہاؤس سے نیشنل گرڈ کو جانی والی ٹرانسمیشن لائن ٹوٹ گئی، وادیٔ نیلم میں بجلی کا بریک ڈاؤن، موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر
پیرا فورس کی ذمہ داریاں
انہوں نے کہا کہ پیرا فورس کے اہلکاروں پر لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اور لوگوں کی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے پیرا کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف فتح پر قوم متحد، اتحاد برقرار رکھنے کے لیے عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے: بیرسٹر سیف
شہریوں کے لیے بہتری
مریم نواز نے کہا کہ پیرا فورس کا قیام میرا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا اور اس کی کارکردگی مثالی ہے۔ بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے پر شہری اور خاص طور پر خواتین بہت خوش ہیں۔ تجاوزات کی وجہ سے گزرنے کا راستہ نہیں رہتا تھا تاہم اب آسانی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ نے سوشیو اکنامک ریفارمز کے ذریعےحقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی:صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
سیلاب کے دوران تعاون
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران سب نے مل کر کام کیا جو باعث فخر ہے۔ عوام کی تکالیف اور مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے پیرا کا قیام عمل میں لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا بورڈ اجلاس، خواتین کے تحفظ کے لیے اہم پالیسی فیصلے
مہنگائی کا مسئلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پنجاب گورننس کا نیا ماڈل سامنے لایا گیا۔ اور اب پیرا فورس مثالی ہے۔ نوجوان وعدہ کریں کہ رشوت نہیں لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم ہمیں غلام بنانے کا حربہ ہے، بیرسٹر سلمان اکرم راجا
خواتین کی شمولیت
انہوں نے کہا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین بھی شامل ہیں۔ اور خواتین کو اب بازاروں میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پیرا فورس کے قیام سے عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔
محکمہ سی سی ڈی کی تعریف
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بہترین کارکردگی پر محکمہ سی سی ڈی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ڈی نے پنجاب میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اس وقت جرائم کی شرح صفر ہے۔ پنجاب کو ماؤں اور بیٹیوں کے لیے محفوظ ترین جگہ دیکھنا چاہتی ہوں۔








