ٹرمپ کی آمد پر اقوام متحدہ کا اسکیلیٹر کس نے بند کیا؟ گتھی سلجھ گئی

صدر ٹرمپ کے سکیلیٹر بند ہونے کا واقعہ

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آمد کے دوران سکیلیٹر بند ہونے کے حکمیے پر یو این ترجمان نے وضاحت پیش کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ’’پریلے میزائل‘‘ کے تجربات، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ

سکیلیٹر بند ہونے کا واقعہ

گزشتہ روز صدر ٹرمپ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ جب اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پہنچے اور بالائی منزل پر جانے کے لئے اپنے عملے کے ساتھ سکیلیٹر پر چڑھے تو اچانک سکیلیٹر رک گیا جس کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو میلانیا کے ساتھ سیڑھیاں چڑھنی پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اقوام متحدہ کی وضاحت

غیر ملکی خبر ایجنسی نے اس حوالے سے بتایا کہ اقوام متحدہ کا خیال ہے کہ اس معمہ کو حل کر لیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر صدر ٹرمپ کے ویڈیو گرافر نے غلطی سے حفاظتی طریقہ کار کو متحرک کر دیا جس کے باعث سکیلیٹر (برقی سیڑھیاں) رک گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے لاہور کے شہری کی Haval گاڑی چُرا لی گئی، کیسے چکما دیا؟ جانیے اور محفوظ رہیے

ترجمان کا بیان

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی آمد کے موقع پر ان کا فوٹو گرافر سکیلیٹر پر پیچھے کی طرف سفر کر رہا تھا تاکہ وہ صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کی تصاویر لے سکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر ویڈیو گرافر نے نادانستہ طور پر حفاظتی بٹن کو فعال کر دیا ہو، یہ حفاظتی طریقہ کار لوگوں یا اشیاء کو حادثاتی طور پر گیئرنگ میں پھنس جانے یا کھینچنے سے روکنے کے لئے بنایا گیا ہے۔

ٹرمپ کی تقریر میں تنقید

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’یہاں آنے پر مجھے صرف ایک ٹوٹا سکیلیٹر ملا، اگر خاتون اول کی صحت اچھی نہ ہوتی تو وہ گر جاتیں‘۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...