سعودی عرب کے قومی دن پر جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی تقریب، کیک کاٹا گیا
جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی تقریب
جدہ (بیورو رپورٹ) سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے موقع پر جدہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں سعودی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کیک کاٹا گیا اور "پاک سعودی دوستی زندہ باد" کے نعرے لگائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے 30 سال بعد سگریٹ چھوڑی تو زندگی میں کیا تبدیلیاں آئیں؟
تقریب کا اہتمام
تقریب کا اہتمام پاک میڈیا جرنلسٹس فورم اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے زیرِ انتظام کیا گیا، جس میں سینئر صحافیوں اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء میں چوہدری نورالحسن گجر، اکرم اسد، جمیل راٹھور، خالد نواز چیمہ، حافظ عرفان کھٹانہ، حسن بٹ، چوہدری معروف حسین، ثاقب احسان مفل، عائشہ ناز، مریم شاہد اور دیگر نمایاں صحافی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خٹک کے درمیان ہاتھا پائی
تقریب کے اہم نکات
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے زیادہ گہری ہے۔ انہوں نے حالیہ دفاعی معاہدے کو دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت قرار دیا اور سعودی عوام کو یومِ قومی کی مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: راستے بند: بانیٔ پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی
شکریہ اور دعائیں
صحافیوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں سعودی عرب ہزاروں پاکستانیوں کو باعزت روزگار فراہم کر رہا ہے۔
دعائیں اور اختتام
تقریب کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔








