اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو آئندہ سماعت تک متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ دینے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو آئندہ سماعت تک متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ دینے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادکے سیکٹر ای الیون میں شہری کو پلاٹ کا قبضہ نہ دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواستگزار صادقہ عارف کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن کاروبار کو ٹیکس کے دائرہ میں لانے کے لئے نئے قواعد و ضوابط جاری
عدالت کی تنبیہ
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ممبر بورڈ کو بتائیں اگر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو چھٹی کے باوجود عدالت آجائیں۔ وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کئی سال گزر گئے، سی ڈی اے اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہا۔
آئندہ سماعت
عدالت نے آئندہ سماعت تک متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ دینے کی ہدایت کردی، کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی گئی۔