سپریم کورٹ، ریسوریس گروپ آف پاکستان کے الیکشن کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے ریسوریس گروپ آف پاکستان کے الیکشن کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑنے سے متعلق بیان کی وضاحت پیش کردی
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا کہ تمام فریقین کو سن کر ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ دوران سماعت کیس سے متعلق سوشل میڈیا کے تبصروں کا حوالہ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے تمام موبائل صارفین کو 2 جی بی ڈیٹا اور 200 منٹ فری دینے کا اعلان کر دیا
عدالتی بیان
جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کمرہ عدالت سے باہر جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بات نہیں کریں گے۔ ہم عدالتی روسٹر کو ذاتی سکورنگ کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
سماعت کی تاریخ
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔