24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے 54 نئے کیسز رپورٹ

ڈینگی کیسز میں اضافہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دونوں شہروں میں مجموعی طور پر 54 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ جانے والے نجی کمپنی کے 11 ملازمین اغواء، پولیس نے 6 بازیاب کرا لیے

راولپنڈی میں صورتحال

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 23 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی۔ راولپنڈی میں جولائی سے اب تک مریضوں کی تعداد 511 تک جا پہنچی ہے۔ رواں برس مجموعی طور پر 523 مریض سامنے آئے جن میں 60 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں نئے کیسز

ادھر اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 22 دیہی اور 9 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ بھارہ کہو سے 6، روات سے 4 اور ترائی سے 3 مریض رپورٹ ہوئے۔ علی پور، سوہان، سہالہ، ترنول اور بی سترہ سے دو دو کیسز جبکہ جی ایٹ، جی سیون، جی فورٹین، ایف سیون، ای الیون، ایف الیون، آئی فورٹین اور کورال سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ رواں سیزن میں اسلام آباد سے مجموعی طور پر سات سو بیس مریض سامنے آچکے ہیں.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...