جسپریت بمرا کو ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں آرام نہ دینے کا فیصلہ
بھارتی کرکٹ ٹیم کا فیصلہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رائن ٹن ڈوسچیٹ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں آرام نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاؤں کولوتارڑ کے نوجوان نعمان ارشد نے 35ویں نیشنل گیمز کراچی میں گولڈ میڈل جیت کر علاقہ کا نام روشن کر دیا
چیلنجز کا سامنا
اس فیصلے نے جسپریت بمرا کو مشکل میں پھنسا دیا ہے کیونکہ ان سے اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں بہتر کارکردگی کی امیدیں جڑی ہیں۔
ایشیا کپ کے باقی میچز میں ریسٹ نہ ملنے کے بعد آنے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی عمدہ بولنگ کرنا جسپریت کیلئے کڑا چیلنچ ہو گا کیونکہ وہ پہلے ہی کمر کی انجری سے نمٹ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کیلئے بڑاعالمی اعزاز، سال 2027 ء کیلئے لاہور ”ای سی او“ کا سیاحتی دارالحکومت نامزد
کمر کی انجری کا اثر
واضح رہے کہ کمر کی انجری کے بعد بھارتی کرکٹ انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ رواں سال جسپریت بمرا پر بولنگ کے بوجھ کو کم کیا جائے تاکہ وہ اہم ترین میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے قابل رہ سکیں۔
اس انجری کی گہرائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 2-2 سے برابر ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جسپریت بمرا صرف تین میچز میں ہی بولنگ کرا سکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سگے اور سوتیلے باپ نے غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا۔
ایشیا کپ کے میچز
ایشیا کپ میں بھارت آج بنگلہ دیش جبکہ جمعہ کو سری لنکا کا سامنا کرے گا۔ فائنل بھی کھیلنے کی صورت میں جسپریت بمرا کو اس ٹورنامنٹ کے تین میچز کھیلنا ہوں گے، جس کے فوراً بعد وہ 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مصروف ہو جائیں گے۔
کوچ کا نقطہ نظر
بھارتی فاسٹ بولر کی زخمی کمر یہ بوجھ شاید نہ سہہ سکے۔ لیکن ان مشکلات کو کوچ نے تسلیم نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں شرکت جسپریت بمرا کو ورک لوڈ مینج کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔








