دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی
بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی، اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی الیکشن: کئی امریکن پاکستانی سیاست دان بھی انتخابی میدان میں موجود
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، این ڈی ایم اے نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پر تفصیلات جاری کر دیں۔ کوٹری بیراج پر 4 لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ ستمبر کے آخر تک مسلسل سیلابی صورتحال متوقع ہے، جبکہ گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں بتدریج کمی متوقع ہے، اور معمول کے مطابق بہاؤ موجود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
پنجاب کے دریاؤں کی صورتحال
دوسری جانب پنجاب کے دریاؤں کی صورتحال بہتر ہونے لگی ہے۔ گیارہ مون سون سپیل اور تاریخی ریلوں کے بعد پانی کی سطح معمول پر آ رہی ہے، جبکہ دریائے ستلج کے مختلف مقامات پر درمیانے درجے کی صورتحال ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں واضح کمی ہوئی ہے۔ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا پر 56 ہزار اور سلیمانکی پر 81 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 37 ہزار، خانکی ہیڈ ورکس پر 35 ہزار جبکہ قادر آباد کے مقام پر 17 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے راوی جسڑ پر 6 ہزار، شاہدرہ پر 5 ہزار، بلوکی ہیڈ ورکس پر 25 ہزار اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 24 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 28 ہزار اور پنجند کے مقام پر 95 ہزار کیوسک ہے۔ جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں پانی کا بہاؤ ختم ہو گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔








