پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنے والے ملزم کو 100 سال قید کا حکم
لاہور: پب جی گیم سے متاثر ہوکر قتل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنے والے ملزم کو سیشن کورٹ لاہور نے 100 سال قید کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی دارالحکومت دہلی بھی شدید سموگ کی لپیٹ میں آگیا، مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں
عدالتی فیصلہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے 2022 میں والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 100 سال قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: اٹامک انرجی ہسپتال سالانہ 10 لاکھ کینسر مریضوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں :اعلامیہ
ملزم کی سزا کی تفصیلات
عدالت نے قرار دیا کہ ملزم علی زین نے 2022 میں والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا۔ عمر کی وجہ سے ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزا دی جارہی ہے۔
پولیس کارروائی
تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا، پراسیکیوٹر نے گواہان کو پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے رات کے 2 بجے گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں پر فائرنگ کردی تھی۔








