شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا
شاہین شاہ آفریدی کی نئی کامیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے دوسرے کامیاب ترین پاکستانی بولر بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مفادات کے لیے سب ایک ہو جاتے ہیں، تعلیم اور عوام کے لیے نہیں ہوتے: حافظ نعیم الرحمان
ایشیا کپ میچ میں شاندار کارکردگی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ میچ میں انہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان بیت الخلاء گیا تو پیچھے معاون پائلٹ بیہوش ہوگیا، طیارہ بناء پائلٹ اڑتا رہا، حیران کن انکشاف
وکٹوں کی تعداد
شاہین آفریدی کی وکٹوں کی تعداد 114 ہوگئی جو انہوں نے 90 اننگز میں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل شاداب خان پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین بولر تھے۔ شاداب خان نے 104 اننگز میں 112 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قطری وزیرِ اعظم کا ایرانی وزیرِ خارجہ سے رابطہ
حارث رؤف کا مقام
حارث رؤف 90 اننگز میں 130 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین پاکستانی بولر ہیں۔
مجموعی رینکنگ
وہ مجموعی طور پر ایڈم زیمپا کے ساتھ مشترکہ طور پر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔








