معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں چل بسیں
انتقال کی خبر
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں فرانس میں انتقال کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزم گرفتار
فلمی کیریئر
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل کا فلمی کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا، جس دوران انہوں نے یورپی سینما اور ہالی ووڈ کی متعدد مشہور فلموں میں کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس اکیڈمی کے بلال نے حیران کن فتح حاصل کی، ابو بکر نے سیمی زیب کو شکست دی
زندگی کا آغاز
کلاڈیا کارڈینیل 1938 میں تیونس میں پیدا ہوئیں۔ صرف 16 سال کی عمر میں انہوں نے ایک مقامی مقابلہ حسن جیتا، جس کے بعد انہیں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کا موقع ملا۔ وہاں سے ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا اور جلد ہی وہ اٹلی کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریلا سندھ میں داخل ہو رہا ہے: شرجیل میمن
ایوارڈز اور اعزازات
2002 میں انہیں برلن فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ان کے فنی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف تھا۔
ذاتی زندگی
رپورٹس کے مطابق، اداکارہ کو کم عمری میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث کلاڈیا نے لندن میں ایک بیٹے کو جنم دیا، جس کو انہوں نے خفیہ رکھا اور بعد ازاں طویل عرصے تک اسے اپنا بھائی ظاہر کرتی رہیں؛ تاہم کچھ ہی وقت بعد حقیقت منظرِ عام پر آگئی۔








