سعودی عرب میں اس وقت بھی ہمارے 1600 فوجی موجود ہیں، دفاعی تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا: خواجہ آصف

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیردفاع  خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعاون کی تاریخ رہی ہے۔ اس وقت بھی سعودی عرب میں تقریبا ہمارے 1600 فوجی موجود ہیں۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے کئی ہزار پاکستانی فوجی سعودی عرب میں موجود ہوتے تھے، اور پہلی بار سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی تعاون کو  ایک معاہدے  کی صورت میں لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، کئی مقدمات میں مطلوب 3 دہشتگرد ہلاک

دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا، سعودی عرب میں موجودگی زیادہ بڑھے گی۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے غزہ کے معاملے پر کوئی باقاعدہ تجویز آئی تو مسلم ممالک آپس میں مشورہ کریں گے۔ مسلم ممالک دیکھیں گے کہ پیس فورس بھیجنی ہے یا کنٹرول لینا ہے، غزہ میں اُس وقت قیامت کی صورتحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی

خواجہ آصف نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، افغان سرزمین سے حملوں میں ہمارے شہری اور فوجی شہید ہو رہے ہیں۔ اگر افغانستان ہمارے خلاف استعمال ہو تو پھر دوست ملک کیسے کہا جا سکتا ہے؟ افغانستان سے پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیاں ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

افغان مہاجرین اور مسائل

انھوں نے کہا کہ میں افغانستان دورے پر گیا تو Afghan باشندوں کو واپس لینے کیلئے خرچہ مانگا گیا۔ ہم نے کہا خرچہ دینے کو تیار ہیں لیکن گارنٹی کیا ہوگی کہ یہ واپس نہیں آئیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے گھر سے میرے گھر پر حملہ ہو تو کس طرح بھائی چارہ رہ سکتا ہے؟ افغان مہاجرین کی وجہ سے ہمارے ملک میں مسائل ہیں۔

افغان باشندوں کی پاکستان کے حوالے سے رویہ

وزیردفاع نے کہا کہ یہ بھڑکیں مارتے ہیں کہ افغانستان جنت نظیر بن گیا ہے تو اپنے بندے واپس لیں۔ افغان باشندے ہمارے پرچم کو سلام نہیں کرتے، اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگاتے۔ بھائی کیسے کہہ سکتے ہیں؟

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...