دنیا میں دھوم ہو گئی اردو زبان کی۔۔۔
اردو زبان کی محبت
آباء نے ہم کو پیار سے اردو جو دان کی
دنیا میں دھوم ہو گئی اردو زبان کی
دل میں دھڑکتی، سانس میں اپنی رواں دواں
دراصل روح بھی ہے یہی جسم و جان کی
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
تخلیق کی جھلک
تمثیل ہو، غزل ہو، فسانہ کہ داستان
دامن میں اس کے خوب ہے وسعت بیان کی
اس کے کئی برت کئی لہجے کئی ہیں رنگ
جیسے زمین کو چھو لے دھنک آسمان کی
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس وصولیوں کے دباؤ اور مالی ہدف کے حصول کی دوڑ، ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی
زبان کی خوشبو
روزن سے آتی دھوپ میں ذرات کا وہ رقص
دالان میں بسی ہے مہک پاندان کی
اہلِ زباں اثاثہ ہیں اس ملک و قوم کا
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کا اضافہ
قومی زبان کی اہمیت
ان کے سخن میں برکتیں قومی زبان کی
تعلیم ہو کہ تربیت اردو ہے پیش پیش
جیسے چمن سے دوستی ہو باغ بان کی
یہ بھی پڑھیں: جیکب اورم اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
فخر اردو
اقبال و فیض میر ہو غالب کہ ہو فراز
سب آن بان شان ہیں اردو زبان کی
مر جائیے یا اس کے ہدف تک تو جائیے
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ٹماٹر سستے، پیاز مہنگا ہو گیا
امتحان کی گھڑی
اب آ گئی ہے سر پہ گھڑی امتحان کی
سرکار اذن دیجئے رائج کریں اسے
پھولے پھلے دلہن بنے سارے جہان کی
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
ادب اور تہذیب
تہذیب ہو ادب ہو تلفظ کے ساتھ ساتھ
عزت سنور نہ جائے مرے خاندان کی
اجنبی یادیں
یہ اجنبی سی کیوں ہے میرے اپنے دیس میں
جیسے ہو بسری یاد کوئی رفتگان کی
کلام : عرفانہ امر








