دنیا میں دھوم ہو گئی اردو زبان کی۔۔۔
اردو زبان کی محبت
آباء نے ہم کو پیار سے اردو جو دان کی
دنیا میں دھوم ہو گئی اردو زبان کی
دل میں دھڑکتی، سانس میں اپنی رواں دواں
دراصل روح بھی ہے یہی جسم و جان کی
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے اہلیہ ملانیا کے ہمراہ پام بیچ میں ووٹ کاسٹ کر لیا
تخلیق کی جھلک
تمثیل ہو، غزل ہو، فسانہ کہ داستان
دامن میں اس کے خوب ہے وسعت بیان کی
اس کے کئی برت کئی لہجے کئی ہیں رنگ
جیسے زمین کو چھو لے دھنک آسمان کی
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریب، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی شرکت
زبان کی خوشبو
روزن سے آتی دھوپ میں ذرات کا وہ رقص
دالان میں بسی ہے مہک پاندان کی
اہلِ زباں اثاثہ ہیں اس ملک و قوم کا
یہ بھی پڑھیں: شیخ امتیاز نااہلی ریفرنس؛ وکیل لطیف کھوسہ نے شہریت چھوڑنے کا کینیڈین سفارتخانے کا خط الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا
قومی زبان کی اہمیت
ان کے سخن میں برکتیں قومی زبان کی
تعلیم ہو کہ تربیت اردو ہے پیش پیش
جیسے چمن سے دوستی ہو باغ بان کی
یہ بھی پڑھیں: کینیڈین وزیراعظم نے امریکہ کے لیے نئے چیف تجارتی مذاکرات کار کی تقرری کر دی
فخر اردو
اقبال و فیض میر ہو غالب کہ ہو فراز
سب آن بان شان ہیں اردو زبان کی
مر جائیے یا اس کے ہدف تک تو جائیے
یہ بھی پڑھیں: تعلیم بالغاں کے مراکز ہر گاؤں، شہر اور محلوں میں قائم کر دئیے جائیں، حکومت سرپرستی کرے تو 10 برسوں میں سو فیصد عوام کو خواندہ بنایا جا سکتا ہے۔
امتحان کی گھڑی
اب آ گئی ہے سر پہ گھڑی امتحان کی
سرکار اذن دیجئے رائج کریں اسے
پھولے پھلے دلہن بنے سارے جہان کی
یہ بھی پڑھیں: کیا سونیا حسین شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دیں گی؟ حیرت انگیز انکشاف
ادب اور تہذیب
تہذیب ہو ادب ہو تلفظ کے ساتھ ساتھ
عزت سنور نہ جائے مرے خاندان کی
اجنبی یادیں
یہ اجنبی سی کیوں ہے میرے اپنے دیس میں
جیسے ہو بسری یاد کوئی رفتگان کی
کلام : عرفانہ امر








