ہم انا کا علم سر بلند رکھتے ہیں۔۔۔
خاموشی کی طاقت
طلب جو ہو بھی تو ہم ہونٹ بند رکھتے ہیں
کہ ہم انا کا علم سر بلند رکھتے ہیں
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے بیوہ خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ جاری کردیا
دل کی پسند
وہ چیز لیں گے جسے دل قبول کر لے گا
کہ بے کسی میں بھی اپنی پسند رکھتے ہیں
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی
خود پر یقین
کسی کے لقمۂ تر پر نگاہ کیوں رکھیں
ہم اپنے ہاتھ میں اپنی کمند رکھتے ہیں
دوستوں کی شناخت
حذر کرو کہ رفیقان گل بکف جمشید
دلوں میں لاکھ طرح کے گزند رکھتے ہیں
کلام: جمشید مسرور








