شان مسعود کو 2027 تک ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھے جانے کا قوی امکان
شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تبدیلی
لاہور(آئی این پی) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں 2027 تک کپتان برقرار رکھنے کا بھی قوی امکان ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ 2025 میں شان مسعود کی ڈی کیٹیگری میں تنزلی کی گئی تھی۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں ون ڈے کپتان محمد رضوان اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا کو بی کیٹیگری دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند نہ کیا تو وہاں گھس کر ماریں گے: وزیراعظم آزادکشمیر
ممکنہ بی کیٹیگری کی واپسی
ذرائع کے مطابق شان مسعود کو ایک مرتبہ پھر سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری ملنے کا امکان ہے۔ شان مسعود گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن بات اُن سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
چیئرمین پی سی بی کی ملاقات
دریں اثنا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی نے ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کو فری ہینڈ دیا۔
سپورٹ کا وعدہ
محسن نقوی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سرکل 2025-2027 تک کپتان برقرار رکھنے کا قوی امکان ہے۔








