برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی

پی آئی اے کی بڑی کامیابی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی قومی ایئرلائن کو ایک ہی روز میں دوسری بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو آپریشن کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی حرمت پر ایک آنچ بھی نہیں آنے دیں گے، سپیکر پنجاب اسمبلی کا تقریب سے خطاب

برطانوی سول ایوی ایشن کی اجازت

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو TCO (Third Country Operator) کا فائنل لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کو برطانیہ سے باقاعدہ طور پر فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی فضا بدستور آلودہ، اے کیو آئی 300 کی سطح سے نیچے نہ آسکا

فلائٹ آپریشن کا آغاز

پی آئی اے حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن کا آغاز پہلے مرحلے میں مانچسٹر ایئرپورٹ سے کیا جائے گا، اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر فلائٹ آپریشن باضابطہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وادی تیرہ واقعہ فضائی کارروائی نہیں دہشتگردوں کے بارودی مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کا نتیجہ تھا: عالمی میڈیا

کارگو آپریشن کی اجازت

قبل ازیں برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف نے پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر کارگو آپریشن شروع کرنے کیلئے 5 سالہ لائسنس جاری کیا تھا، جس کے بعد پی آئی اے اپنی پروازوں میں اب پاکستان سے برطانیہ کیلئے کارگو لے جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ تک ٹیکس چھوٹ دینے کا مطالبہ

مالی مدد اور تجارتی روابط

پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس ACC3 جاری کیا ہے، جس کے تحت 2030 تک پی آئی اے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کیلئے کارگو لے جا سکے گا، یہ فیصلہ نہ صرف ایئرلائن کیلئے مالی طور پر مددگار ثابت ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی فروغ دے گا。

ان سائٹ آڈٹ کی تفصیلات

یاد رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی ٹیم نے پی آئی اے کا ان سائٹ آڈٹ کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...