اگر بھارت سے فائنل ہوتا ہے تو یقینی طور پر جیتیں گے، شاہین آفریدی
شاہین آفریدی کا بیان
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے کہا کہ بھارتی ٹیم ابھی فائنل تک نہیں پہنچی، جب آئے گی تو دیکھا جائے گا۔ بھارت کے خلاف اگر فائنل ہوتا ہے تو یقینی طور پر جیتیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپر دیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد جہنم واصل، 2شہری شہید
ایشیا کپ سے قبل پریس کانفرنس
ایشیاکپ میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل، شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی فائنل تک نہیں پہنچے۔ جب فائنل میں پہنچیں گے تو تب دیکھیں گے۔ ہم یہاں فائنل کھیلنے اور ایشیاکپ جیتنے آئے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہماری ٹیم کے فاسٹ بولرز کو کوئی مشکل پیش آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناو بڑھنے کا خدشہ ہے: فنانشل ٹائمز
مشکلات اور مواقع
کسی دن پچ ایسی ملتی ہے جس پر بیٹرز کو فائدہ ہوتا ہے، بولنگ میں کام کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 72 ملین ڈالر فراڈ کے الزامات، بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے خاموشی توڑ دی
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کارکردگی
مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اچھی وکٹ ملنے پر بیٹرز کو مارنے کا لائسنس ملتا ہے۔ رینکنگ ٹیموں سے نہیں جیتتے لیکن جو ٹیمیں آئیں گی انہی سے مقابلہ ہے۔ میرا کام ہے کہ مجھے بیٹنگ، بولنگ جو بھی ملے اس میں اپنا سو فیصد دینا ہے۔
ٹیم کے حوصلے اور کھلاڑیوں کی تعریف
میرا کام ٹیم کا مورال بلند رکھنا اور کرکٹ کھیلنا ہے۔ جو بھی سوچتا ہے، اس کی اپنی سوچ ہے۔ نواز اور حسین طلعت کو کریڈٹ دینا پڑے گا کیونکہ انہوں نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ حارث اور صائم بھی اچھے کھلاڑی ہیں۔








