شوبز میں ہم جنس پرستی کس شہر میں زیادہ ہے؟ میمونہ قدوس کا انکشاف
میمونہ قدوس کا شوبز انڈسٹری پر انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ میمونہ قدوس نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا اور وہاں یہ معاملہ زیادہ عام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے باقی میچز بنگلہ دیش منتقل کرنے کی تجویز آ گئی
لاہور کی کھلی سرگرمیاں
اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ کراچی میں بھی یہ سب کچھ ہوتا ہے، مگر لاہور میں کھلم کھلا پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں، جبکہ ایسے کام خفیہ محفلوں تک محدود رہنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب، ماموں دعا کے لیے آیا تو کفن باہر پڑا تھا
شوبز انڈسٹری میں رویے
میمونہ قدوس نے یہ بات حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور مختلف شہروں کے لوگوں کے رویوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
لاہور کی انڈسٹری کا جائزہ
انہوں نے کہا کہ لاہور کی انڈسٹری میں زیادہ گند پایا جاتا ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ غلط ہیں۔ ان کے بقول لاہور کے افراد کے پاس لاکھوں روپے بھی نہیں ہوتے لیکن باتیں کروڑوں روپے کی کرتے ہیں اور وہ دوسروں پر برتری جتانے کے عادی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی
کراچی کے لوگوں کی پروفیشنل سوچ
اس کے برعکس میمونہ قدوس کے مطابق کراچی کے لوگ زیادہ پروفیشنل ہیں، یہاں تک کہ پروفیشنل ازم نے انسانیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کا مطلب کے بغیر کوئی تعلق قائم نہیں ہوتا، حتیٰ کہ گرل فرینڈ بناتے وقت بھی وہ ڈیل طے کرتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ کراچی میں لڑکی کو یہ آفر دی جاتی ہے کہ اگر وہ گرل فرینڈ بنے تو بدلے میں کیا کچھ ملے گا، ورنہ بات ختم۔
کاسٹنگ کاؤچ کا مسئلہ
پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ (کام کے بدلے جنسی تعلق) کا رواج بھی موجود ہے اور یہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی اس کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عزت صرف خواتین کی نہیں بلکہ مرد بھی ہراسانی اور استحصال کا سامنا کرتے ہیں۔








