فی لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں: پیٹرولیم ڈویژن
اسلام آباد میں پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار کیوں۔۔۔؟ اندرونی کہانی جانیے
پیٹرول کی قیمت میں شامل ٹیکس
دستاویز کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس ہے۔ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے، باقی لوگوں کا مجھے پتہ نہیں ، اہلیہ حبا فواد
پیٹرول کی قیمت کی تفصیل
ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی ہے، جبکہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائیمیٹ سپورٹ لیوی بھی شامل ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں شامل ٹیکس
پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے 84 پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے، اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 1 پیسہ پیٹرولیم لیوی بھی شامل ہے، جب کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 2.5 روپے پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔








