فی لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں: پیٹرولیم ڈویژن
اسلام آباد میں پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی وہ 11 مرکزی سڑکیں جن پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی
پیٹرول کی قیمت میں شامل ٹیکس
دستاویز کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس ہے۔ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی، 152 سے 158 درجے پر آگیا
پیٹرول کی قیمت کی تفصیل
ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی ہے، جبکہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائیمیٹ سپورٹ لیوی بھی شامل ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں شامل ٹیکس
پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے 84 پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے، اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 1 پیسہ پیٹرولیم لیوی بھی شامل ہے، جب کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 2.5 روپے پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔








