ماں سے بھی بڑی دلہن، جاپان میں 63 سالہ خاتون اور 31 سالہ نوجوان کی شادی
نئی محبت کی کہانی
ٹوکیو (آئی این پی) جاپان میں ایک 63 سالہ خاتون نے 31 سالہ نوجوان سے شادی کرلی، دلہن عمر میں دولہے کی ماں سے بھی بڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ،ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانیدار نے معافی مانگ لی
محبت کا دلچسپ آغاز
ہانگ کانگ ساتھ چائوئنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک غیر معمولی محبت کی کہانی سامنے آئی ہے، جہاں 63 سالہ خاتون نے 31 سالہ نوجوان سے باضابطہ شادی کرلی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دلہن اپنے شوہر کی والدہ سے بھی چھ سال بڑی ہیں۔ یہ جوڑا اب مل کر ایک میرج ایجنسی چلا رہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا رشتہ ایک انوکھے اتفاق سے شروع ہوا جو آگے چل کر غیر متوقع رومانوی تعلق میں بدل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی اصفہان میں سائیکل کی سواری، ویڈیو وائرل
پرانے رشتوں سے نجات
جاپانی خاتون نے 48 سال کی عمر میں دو دہائیوں پر محیط ازدواجی زندگی ختم کی، اپنے بیٹے کی پرورش اکیلے کی اور پالتو جانوروں کے کپڑوں کے کاروبار کے ساتھ ساتھ کتوں کے ساتھ زندگی بسر کرتی رہیں۔ وہ کبھی کبھار ڈیٹنگ ایپس بھی استعمال کرتی تھیں لیکن کوئی رشتہ زیادہ عرصے نہ چل سکا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ٹرین سٹیشن دھماکے میں ہلاک ہونے والے ایاز مسیح، جو کبھی بابر اعظم جیسا کرکٹر بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔
خوشگوار ملاقات
اگست 2020 میں ٹوکیو کے ایک کیفے میں خاتون کو ایک کھویا ہوا موبائل فون ملا جس کا مالک وہی نوجوان نکلا۔ فون واپس لوٹانے پر دونوں کی ملاقات ہوئی اور بات چیت کا سلسلہ شروع ہوگیا جو جلد ہی گہری دوستی میں بدل گیا۔ صرف ایک ہفتے بعد دونوں کی دوبارہ ٹرام میں ملاقات ہوئی، جہاں انہوں نے نمبرز کا تبادلہ کیا اور روز رات کو دیر تک گفتگو کرنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری کاروباری اداروں کے منافع میں کمی، پاور سیکٹر کے نقصانات 5 ہزار 900 ارب روپے تک پہنچ گئے
عمر کی رکاوٹ کو عبور
نوجوان نے پہلی ملاقات میں ہی ایک پرچی خاتون کو دی، جس پر لکھا تھا کہ براہ کرم میری پرنسس بن جا۔ تقریباً ایک ماہ بعد دونوں نے اپنی اصل عمریں ایک دوسرے کو بتائیں، مگر اس وقت تک وہ اتنے قریب آچکے تھے کہ عمر کی حقیقت ان کے درمیان رکاوٹ نہ بن سکی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ
خاندان کی حمایت
خاتون کا بیٹا، جو نوجوان سے چھ سال بڑا ہے، اس رشتے سے پہلے دن سے واقف تھا اور اس نے اپنی والدہ کو مکمل تعاون فراہم کیا۔ تاہم، نوجوان کی والدہ نے ابتدا میں مخالفت کی کیونکہ دلہن ان سے بڑی تھی، لیکن بیٹے کے جذبات کو دیکھ کر وہ بھی راضی ہوگئیں۔
محبت کی نئی داستان
دونوں نے دسمبر 2022 میں اپنی شادی رجسٹرڈ کرائی اور تین سال گزرنے کے باوجود آج بھی ایک دوسرے کو محبت سے "پرنس" اور "پرنسس" کہہ کر پکارتے ہیں، گھریلو ذمہ داریاں بانٹتے ہیں اور ایک دوسرے کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی قرار دیتے ہیں۔








