لاہور میں ناخلف بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا،ملزم گرفتار

مقتول باپ کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منصورہ کے علاقے میں ناخلف بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔ ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا بڑا فیصلہ ؛ اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے۔
قتل کی تفصیلات
ترجمان ڈولفن کے مطابق گھریلو تنازع پر 40 سالہ بیٹے علی رضا نے سلنڈر اٹھا کر اپنے باپ کے سر پر دے مارا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
گرفتاری اور قانونی کارروائی
ڈولفن ٹیم 15 کال کی اطلاع پر موقع پر پہنچی تو قاتل بیٹے کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فوری گرفتار کر لیا۔ جاں بحق 70 سالہ شوکت علی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ ہنجروال کے حوالے کیا گیا ہے۔