پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 37 طلباء کے خلاف ایکشن، شعبہ فلسفہ کے طالبعلم کے یونیورسٹی داخلے پر پابندی

پنجاب یونیورسٹی میں Disciplinary Action
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 37 طلباء کے خلاف ایکشن۔ مختلف شعبہ جات کے طلباء بشمول محمد عماد اختر، محمد عمار خان، حاجی زین سرفراز، عاطف نواز، محمد سمیع اللہ، محمد فاروق، شعیب عامر فخری پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹنے کی پیشگوئی، رواں ہفتے مغربی ہواؤں کے 2 سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان
جرمانے کی تفصیلات
ترجمان کے مطابق حنین عارف، انصار علی، محمد سالار احمد، حماد علی، سمیع اللہ، شمریز ممتاز، زین شوکت، طیب احمد، انور کمال، محمد انیس، عثمان احمد کو بھی 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح غضنفر علی ریحان، محمد حامد رضا اور غلام مرتضیٰ کو بھی 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
آزمائشی مدت کا فیصلہ
پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق طالبعلم سعدیہ بلوچ، مقصوم عبداللہ، ابوبکر صدیق، مقداد علی، عبدالکریم احسن، محمد سلیمان، سمیع اللہ، محمد عرفان، محمد یار، فدا محمد، سلمان یار خان، انعام اللہ، محمد عرفان، عبدالحئی اور جمیل احمد کو 3 ماہ تک آزمائشی مدت میں رکھنے کا فیصلہ دیا گیا۔
ڈسپلنری کمیٹی نے سیف اللہ، محمد سلیمان، شہزاد، محمد وہاب خورشید اور محمد ابرار کی معافی قبول کرتے ہوئے سٹوڈنٹ شپ بحال کردی۔ جبکہ انتظامیہ نے شعبہ سوشل ورک کے طالبعلم محمد فاروق کا نتیجہ روک لیا ہے۔
داخلے پر پابندی
ترجمان کے مطابق شعبہ فلسفہ کے محمد اسرار پر یونیورسٹی احاطے میں داخل ہونے پر سختی سے پابندی لگا دی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے مرتکب طلباء کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔