ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین کو گورنرپنجاب کی شاباش، علی پور کے سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ اور ریلیف سرگرمیاں کر انسانی حق ادا کردیا

ڈاکٹر زین کی انسانیت کے لئے خدمات

لاہور (ویب ڈیسک) ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین نے ایک بار پھر اپنی خدمتِ خلق اور انسانیت سے محبت کے جذبے سے عوام کے دل جیت لئے۔ لاہور کے تھیم پارک سے لے کر علی پور اور جلالپور پیروالا تک، سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ لگا کر انہوں نے ہزاروں افراد کو علاج، کھانا، کپڑے اور پناہ فراہم کی۔

میڈیکل سہولیات کی فراہمی

ڈاکٹر زین، جو جیو پاک ہسپتال موہلنوال لاہور کے ڈائریکٹر ہیں، نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ میں تھیم پارک لاہور کے 300 متاثرین کو ہسپتال کے اندر باعزت چھت فراہم کی گئی، جہاں انہیں چین کی بزنس کمیونٹی اور دی نور پراجکٹ کے تعاون سے روزانہ راشن اور مکمل میڈیکل سہولتیں مہیا کی گئیں۔ بعد ازاں گورنر پنجاب نے ڈاکٹر زین کو جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ لگانے کے لئے سہولتیں فراہم کیں۔

گورنر پنجاب کی جانب سے خراجِ تحسین

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ڈاکٹر زین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خصوصی طور پر گورنر ہاؤس بلا کر خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور علی پور کی تحصیلوں میں ریلیف سرگرمیوں کے لئے سہولتیں فراہم کیں۔

متاثرین کی مشکلات اور امید کی کرن

ڈاکٹر زین کا کہنا تھا کہ صرف ایک ماہ کے دوران ہزاروں متاثرین کو طبی امداد کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء اور کپڑے فراہم کئے گئے۔ اس موقع پر جیو پاک ہسپتال کے چیئرمین شاہد نذیر چودھری، چیف ایگزیکٹو عبدالشکور اور "دی نور پراجیکٹ" کے سی ای او امجد وٹو نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔

سیلاب متاثرین نے گفتگو میں اپنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی، ادویات اور خوراک کی قلت نے انہیں شدید پریشان کیا ہوا تھا، لیکن ڈاکٹر زین اور ان کی ٹیم نے امید کی ایک نئی کرن پیدا کر دی۔

پیشگی خدمات

یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈاکٹر زین نے سیلاب متاثرین کے لئے میدانِ عمل میں قدم رکھا ہو۔ اس سے قبل بھی وہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیلاب کے دوران متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ قائم کر چکے ہیں، جہاں کے پی کے حکومت نے ان کی خدمات کو کھلے دل سے سراہا تھا.

انسانیت دوست افراد کی اہمیت

ماہرین اور سماجی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر زین جیسے انسانیت دوست افراد معاشرے کے لئے مشعلِ راہ ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی خدمت کے لئے وقف کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...