اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دے دیا

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غلط قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف امور پر بات کی گئی جس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نویلی دلہن دولہے کو چھوڑ کر فرار!
ودہولڈنگ ٹیکس پر فیصلہ
اعلامیے میں اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ بینک سے رقم نکالنے پر حکومت کا عائد کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی اور زیادتی کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز: بیویوں کے تھپڑ
انسانی دودھ کی ذخیرہ اندوزی
انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے معاملے پر کونسل نے کہا ہے کہ دودھ ذخیرہ کرنے کے مخصوص ادارے قائم کیے جا سکتے ہیں، ذخیرہ کرنے کے ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کئے جا سکتے ہیں تاہم مفاسد سے بچنے کے لیے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے اور انسانی دودھ کے حوالے سے قانون سازی میں کونسل کو شامل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکاکے ٹیرف پر ردعمل نہیں، بات چیت کریں گے: ہارون اختر
دیت کے قانون میں ترمیم
اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت کردی، دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سے اتفاق نہیں کرتے۔ دیت کی سونا چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون میں شامل رہنی چاہیئں۔ بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔
حلال اجزا والی انسولین
کونسل کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کے لیے حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے، اس لیے حلال اجزا والی انسولین کی دستیابی پر خنزیر کے اجزاء پر مشتمل انسولین سے پرہیز کیا جائے۔