اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
کریک ڈاؤن کے دوران 5 ملزمان کی گرفتاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں سیلاب، ملتان کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
منشیات کی برآمدگی
ترجمان کے مطابق کارروائیوں میں 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 62.989 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اور ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں
پشاور میں کارروائی
رنگ روڈ پشاور کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے کینیڈا اور برطانیہ کے لیے ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ٹرین کے سفر کی سہولت فراہم کر دی
علامہ اقبال ایئر پورٹ پر گرفتاری
علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے ایک مسافر کے سامان سے 1.5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے خوف ہے کہ حسن زاہد سزا کے بغیر چھوٹ گیا تو مجھ سے بدلہ ضرور لے گا: سامعہ حجاب
حیدرآباد میں چھپاکر اسمگلنگ
حیدرآباد میں مسافر بس میں سوار 2 مسافروں کے سامان میں موجود پیپر رولر میں چھپائی گئی 57.6 کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی، جس کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
قانونی کارروائیاں
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔







